6 جنوری 2013 - 20:30

فلسطین کی منتخب حکومت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ملّت فلسطین قابض صہیونی ریاست کے مقابلے میں اپنے حقوق سے چشم پوشی نہیں کرے گی۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے کل غزہ میں ملیشیاء کے ایک وفد کےارکان سے ملاقات میں کہا کہ فلسطینی قوم اپنی اغراض ومقاصد کی تکمیل پر قائم ہے اور کبھی بھی اپنے حقوق سے چشم پوشی نہیں کرےگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے وفود کا دورۂ غزہ ،اس بات کی علامت ہے کہ فلسطین، دنیائے اسلام کا اصل مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم، صہیونی ریاست کے مقابلے میں یکہ وتنہا نہیں ہے۔اسماعیل ہنیہ نے کل مراکش کے "توحید واصلاح "تحریک کے وفد کے سربراہ عبدالجلیل الجاسنی اوراس ملک کے پارلیمانی وفد کے سربراہ عبدالعزیز افتاتی کی ملاقات میں، قدس کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ القدس کو یہودی بنانے کےلئے صہیونی سازشوں کے مقابلے کی خاطر جامع منصوبہ تیار کی جائے ۔

.......

/169